نجی کالج مالکان کو15دن میں معاملات ٹھیک کرنے کاحکم

suprem court karachiکراچی نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے معیارسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی کالج مالکان کو 15 دن کے اندر اندر معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی ، نجی چینل کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ التجا سمجھیں، بڑے بھائی کی بات سمجھیں یا حکم ،انسپکشن ٹیم جائے گی تو پھر کوئی رعایت نہیں ملے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیکرٹری صحت سے استفسارکیا کہ بتائیں قریب ترین نجی میڈیکل کالج، ہسپتال کون سا ہے؟،ہم آج کسی ایک نجی میڈیکل کالج کا دورہ کریں گے ،آپ کو بھی ایک فارم دے رہے ہیں،اس پر مکمل تفصیلات لکھ کر جمع کرائیں، چیف جسٹس نے نجی میڈیکل کالجز اور ہسپتال کے معائنہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ آج 3نجی کالجوں کا دورہ کراتے ہیں،آغا خان، جناح ،ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلرز آج نجی کالجوں کا دورہ کریں ،نجی کالج مالکان نے 15 دن کے اندر اندر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر کوئی رعایت نہیں ملے گی

Top