کراچی کاماسٹرپلان پیش نہ کرنے پرعدالت برہم

law justice court1کراچی عدالت نے شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی گندگی پراظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا اصل ماسٹر پلان عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا،کیا سرکاری اداروں کا کام نالوں پر تجاوزات بنواؤ اور مال کماؤ رہ گیا ہے۔نجی چینل کے مطابق پی ای سی ایس ایچ سوسائٹی کے نالے پر مارکیٹیں قائم کرنے کا معاملے ،نالے کی صفائی اور حدود کے تعین سے متعلق کے ایم سی کی درخوست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا، جسٹس گلزر احمد نے ڈائریکٹر ماسٹر پلان محمد سرفراز سے کہا کہ آپ کراچی میں کیا کر رہے ہیں، آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیج دیتے ہیں، آپ لوگ کراچی کے ساتھ بے شرمی والی حرکتیں کر رہے ہیں، گندگی کی وجہ سے شہریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

Top