شاہزیب قتل کیس،تمام ملزمان کے نام ECL میں ڈالنے کاحکم

shahrukh jatoiکراچی سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں دائر اپیلوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سنی جو سماعت کے لیے منظور کرلی گئی،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔اس سلسلے میں جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزارت داخلہ کو تمام ایئرپورٹس کو ہدایت نامہ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کےقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کئے ہیں۔

Top