ECL،شرجیل کانام نکالنےکی درخواست پرسماعت ملتوی

sharjeel memonکراچی سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔نجی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی لیکن ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس نیب کورٹ میں ہے، ملزموں پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Top