وسیم اخترکی ایک اورمقدمے میں ضمانت منظور

waseem-akhter-newکراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو کیسز میں سے ایک میں وسیم اختر کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مئیرکراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے سامنے وسیم اختر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پیش کی گئی وسیم اختر نے کہا کہ میرے خلاف ایک واقعہ کی ایک.یہ وقت میں 7 مقدمات قائم کئے گئے۔ واقعہ پر میرے خلاف دو مقدمات قائم کئے گئے ۔ عدالت نے وکیل صفائی کو ہدایت کی کہ جس مقدمےضمانت ہوئی ہے اس کی ایف آئی آر کی نقل پیش کی جائے ۔ عدالت نے وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی ۔ دوسرے مقدمے میں وسیم اختر کی گرفتاری ابتک ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

Top