ایم کیوایم،ڈپٹی مئیرارشدوہرہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

arshad wohraکراچی الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نئے کنوینر کی جانب سے نئی درخواست جمع کروائی جائے۔کراچی میں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4رکنی کمیشن نے سماعت کی۔اس موقع پر ارشد وہرہ اور ان کے وکیل حفیظ الدین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل اکبر خان نے کمیشن میں پیش ہو کر دلائل جاری رکھے۔

Top