سائٹ ایریا میں فوم کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو

fireکراچی سائٹ ایریا میں فوم کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں ضیا موڑ کے قریب معروف فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ آگ کی شدت اتنی تھی کہ 15 گاڑیاں موقع پر پہنچیں جو تاحال آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں،فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے اسنارکل بھی پہنچا دی گئی۔ آگ لگتے ہی علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ پولیس اور ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئے، صبح 8 بجے لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا گیا۔

Top