خواجہ اظہارپرحملے میں ملوث گروہ کوختم کردیا،احسن اقبال

ahsan iqbalکراچی وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی پرحملے میں ملوث نئے گروہ کو مکمل طور ختم کردیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلبا کی موثر نگرانی اور رابطے کا نظام وضع کرنے کی تجویزبھی دی ہے ۔کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مایوسی کی باتیں نوجوانوں کو دہشتگردی کی جانب مائل کر رہی ہیں، دہشتگرد گروہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے میں سامنے آنے والی تنطیم انصار الشعریہ کو بڑی حد تک قابو کرلیا ہے، اب اس کے چند لوگ مفرور ہیں ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کررہے ہیں اور بہت جلد پورے گروہ کو پکڑنے کی خوشخبری دیں گےوزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کے لیے نوجوانوں کا دشمن کے ہاتھ چڑھ جانا کسی بھی ملک کے لیے خطرناک ہے، یہ افسوسناک ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان گمراہ کن خیالات کی طرف راغب ہوجائیں، اس معاملے پر میڈیا سے درخواست کروں گا کہ نوجوانوں میں اس بات کا شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسے گروہ سے خبردار رہیں جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کا کہا ہے، اساتذہ بھی یقینی بنائیں کہ طلبہ اس طرح کے گروہوں کے ہاتھ میں نہ کھیل پائیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ہمیں دہشت گردی کرنے اور پولیس کو مارنے والے نوجوانوں کے بجائے نوبل انعام جیتنے والے نوجوانوں کی ضرورت ہےاس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ اینکر پرسن جب صبح شام جمہوریت کو گالیاں دیں گے، ہر کسی کی پگڑی اچھالیں گے اور کردار کشی کریں گے اور 18 سے 20 سال کے نوجوان کو یہ بتائیں گے کہ ملک میں ہرکوئی چور ہے تو وہ انتہا پسندوں کی طرف کیوں راغب نہیں ہوگایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ کراچی کے امن میں وفاقی حکومت رینجرز کے ذریعے اپنا کردار اد کررہی ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، امن کے لیے پولیس کا کردار مرکزی ہے، آئی جی سندھ کی تقرری پر تنازع افسوسناک بات ہے، اس حوالے سے گورنر اور وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے اور امید ہے کہ مسئلہ بہتر رخ پر حل ہوجائے گا سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ چوہدری نثار نے جہاں کام چھوڑا ہم وہیں سے لے کر چلیں گے، ان کی پالیسی کو مزید بہتر کرنا نقطہ نظر ہونا چاہیے کیونکہ چوہدری نثار بھی (ن) لیگ اور نواز شریف حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد کررہے تھے، ملک میں حکومت تبدیل نہیں ہوئی اس لیے پالیسی جو ہماری حکومت کی تھی اسے ہی آگے لے کر چلیں گے اور مزید مؤثر انداز میں عملدرآمد کے لیے کوشش کریں گےزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور اداروں میں اعتماد بحال کرنا ہے، پاکستان کی سول حکومت اور عسکری ادارے مل کر آپریشن ردالفساد کو کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک لائن آف کنٹرول کی بات ہے تو ہماری فورسز بھارت کی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیںحسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستانی قوم کا منصوبہ ہے، یہ چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا نتیجہ ہے اسے کوئی واپس نہیں کرسکتا اور یہ ہر حال میں کامیاب ہوگا، اس حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں، کچھ سقراط اور بقراط اپنے منفی تبصروں سے پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، جب کوئی 10 ڈالر لگانے کو تیار نہیں تھا، تو چین نے دنیا کو 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیغام دیا جس نے پاکستان کی حیثیت کو بدل دیا، اس کا مقصد پاکستان کے بزنس کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اسے مضبوط کرنا ہےان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کی پوری دنیا معترف ہے، برکس اعلامیہ نیا اعلامیہ نہیں تھا، یہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا ری پروڈکشن تھا، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابی کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں، ٹرمپ کی تقریر کو سن کر ہم پوری دنیا کے اعتراف کو نظر انداز نہیں کرسکےاس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پاکستان کوسٹ گارڈز آمد پر کوسٹ گارڈکی جانب سے انہیں سلامی پیش اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پروزیر داخلہ احسن اقبال نے یادگار شہدا پر کی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

Top