پیر پگاڑا نے ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا میں صلح کرادی

mirza arbabکراچی، پاکستان مسلم لیگ ف کے سربراہ پیر پگاڑا نے سابق وزیراعلیٰ سندھا رباب غلام رحیم اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے درمیان صلح کرادی، ایک دوسرے بغلگیر ہوکر گلے شکوے ختم کردئیے۔ ذوالفقار مرزا نے ارباب غلام رحیم کو ان پر سندھ اسمبلی میں جوتے سے وار کرنے والے شخص کا نام بھی بتادیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ارباب غلام رحیم بدین کے حلقوں میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی حمایت کریں گے جبکہ تھرپارکر میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی حمایت کریں گے۔ اس طرح ماضی کے یہ دونوں حریف اب نہ صرف حلیف بلکہ ایک دوسرے کے دوست بن گئے ہیں۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top