کراچی میں امن ہماری اولین ترجیح ہے،آرمی چیف جنرل باجوہ

army-chief-aکراچی آرمی چیف کاکہناہے کہ معیشت کاتعلق تمام شعبہ ہائے زندگی سے ہے،نجی چینل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کراچی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ معیشت کسی کے معیارزندگی کی عکاسی کرتی ہے،ان کاکہناہے کہ دو دہائیوں  سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے،انہوں نے کہاسکیورٹی اورمعیشت کا باہمی تعلق ہے۔مضبوط معیشتوں نے بھی جارحیت کاسامناکیا ،آرمی چیف نے کہاکہ روس کمزور اقتصادی حالات کے باعث ٹوٹا۔ان کاکہناہے کہ کراچی میں امن ہماری اولین ترجیح ہے، امن کیلئے ہم نے بہت محنت کی،انہوںنے کہاکہ کراچی رستاہے توپوراپاکستان متاثر ہوتا ہے،،امیدہے کہ کراچی میں معاشی سرگرمیاں جلدبحال ہوںگی،ان کاکہناہے کہ پاکستان کواس اسٹریٹجک چینلجزکاسامناہے،پائیدارترقی کیلئے ملک بھرمیں امن وامان قائم کرنا ہو گا،انہوں نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرہماری ہمارے سکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں،ان کاکہناہے کہ اس کی اہم مثال سی پیک ہے۔

Top