رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا، ڈاکٹر عاصم

dr asim کراچی، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا کراچی میں رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف اچھا کام کیا اور ہمیں اس کو سراہنا چاہیے۔

احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم عدالت میں پیش ہوئے جہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان میں  جب کہ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے، ہمیں رینجرز کی کارکردگی کو سراہنا چاہیے جب کہ رینجرز کے حوالے سے میرا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ آپ نے ٹی وی پر کہا آپ کو ادویات دے کر بیان لیا گیا لیکن اب انکار کررہے ہیں جس پر ڈاکٹر عاصم کاکہنا تھا ’نو کمنٹس‘۔

Top