ڈپٹی اسپیکرکیخلاف عدم اعتماد سے اپوزیشن دستبردار

shala razaکراچی سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے تمام اپوزیشن جماعتیں دستبردار ہوگئی ہیں۔نجی چینل کےمطابق گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے مبینہ ناروا رویئے سے تنگ آکر اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ایک موقع مزید دینا چاہئے تاہم اگر انہوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو پھر انہیں اجلاس چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Top