کاٹھور، نامعلوم افراد کا آئل ٹینکر پر حملہ، ڈرائیور شدید زخمی

oil-tanker-burnedکراچی،         کاٹھور کے قریب نامعلوم افراد نے تیل لے جانے والے ٹینکر پر حملہ کردیا، حملے میں ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر مالک کے مطابق ٹینکر کے کیبن پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا جس سے ڈرائیور بری طرح جھلس گیا۔ ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول تھا۔ واقعہ گذشتہ رات تقریباً تین بجے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دو گروپوں میں تنازع کے شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے حملوں اور عدم تحفظ پر تیل کی سپلائی روک دی ہے۔

Top