منی لانڈرنگ کیس:شعیب شیخ کی عدم پیشی پر جج برہم

axactکراچی، ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی،ملزم پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو شعیب شیخ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ کی طبیعت خراب ہے،سماعت ملتوی کردی جائے۔جج نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاپربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے احکامات نظراندازکردوں۔اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ سٹی کورٹ میں جان کوخطرہ ہے،مقدمہ کسی اورجگہ منتقل کیاجائے۔عدالت نے شعیب شیخ کیخلاف کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی اور ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ سماعت پرملزم پرفردجرم عائد کی جائےگی۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top