شہرمیں ہلکی بارش موسم خوشگوا، مرجھائے چہر ے کھل اٹھے

barishکراچی، دعائیں رنگ لے آئیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ایئرپورٹ ،ملیر، رزاق آباد یونیورسٹی روڈ،گلشن اقبال ، سرجانی ٹائون ، اورنگی ٹائون ، ناظم آباد ، لیاقت آباد اور سپر ہائی وے سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش سے مون سون کا آغاز ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے چھائے ہوئے بادل بالآخر آج برس ہی گئے، بارش کا آغاز ضلع ملیر سے ہوا ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، تاہم یہ بارش شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top