پہلاروزہ کب؟چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کاآج اجلاس

mufti munebکراچی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔نجی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق آج چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، چاندغروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان کے پہلے ہفتے میں گرمی بڑھنے کی خبر بھی سنادی دی، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے بدھ تک درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافہ ہوگا، مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہذا رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔متحدہ عرب امارات، عمان، عراق اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا، مشرق بعید کے ممالک ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان، سنگاپور سمیت آسٹریلیا میں بھی کل رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا

Top