ناز بلوچ کو پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

murad ali shahaکراچی، وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ ہم ناز بلوچ کو پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، اور ہم سب کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ 2018کے الیکشن میں ملک بھر سے بھاری اکثریت حاصل کرکے ایک بار پھر چاروں صوبوں سمیت وفاق میں حکومت بنائیں گے۔ مراد علی شاہ نے ناز بلوچ کی پی پی میں شمولیت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناز بلوچ کے آنے سے پی پی اور زیادہ مضبوط ہوگی۔ گورنر سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس وفاقی حکومت کے لیے بیان بازی کرنا رہ گیا ہے ان کی توجہ سندھ کے مسائل کی طرف بالکل بھی نہیں ہے۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top