وزیراعلیٰ سندھ کی کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

murad ali shahکراچی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو بھی احکامات جاری کئے کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بارش میں پوری طرح سے لطف اندوز ہونے دیں اور بارش کا پانی کہیں بھی کھڑا ہوا نظر نہیں آنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ گھروں کے بجائے سڑکوں پر نظر آنی چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Top