شہر میں کہیں سے بھی معیاری پانی کی رپورٹ نہیں آئی، واٹر کمیشن

law justice court1کراچی، سندھ ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن کا اجلاس، اس موقع پر واٹر کمیشن کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی علاقے سے معیاری پانی کی رپورٹ نہیں آئی، واٹر کمیشن نے واٹر بورڈ سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ آپ شہریوں کو صاف پانی فراہم کررہے ہیں۔ اس کے جواب میں واٹر بورڈ کے ماہر آب نے بتایا کہ پلانٹس سے صاف پانی دیا جارہا ہے لیکن شہر بھر میں موجود پانی کی لائنوں میں گندگی ہے جس کے باعث گھروں میں گندا پانی جارہا ہے۔ سماعت کے دوران واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے واٹر کمیشن کو بتایا کہ شہر بھر میں150سے زاید غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں۔اس کے جواب میں واٹر کمیشن نے کہا کہ کیا ایم ڈی صاحب ہائیڈرنٹس تو نہیں چلارہے۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top