سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج اتوار کو بھی 3 کیسز کی سماعت

suprem court karachiکراچی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پہلی بار آج چھٹی کے دن بھی 3 کیسز کی سماعت ہو گی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ کیسز کی کچھ دیر بعد سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بنچ ڈبہ پیک دودھ کی فروخت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا ، عدالت نے آج دودھ تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی طلب کر رکھا ہے ،اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی فراہمی سے متعلق کیسز بھی سنے جائیں گے۔

Top