زرمبادلہ ذخائرمیں مزید15 کروڑ66 لاکھ ڈالرزکمی

dollersکراچی بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے نجی چینل کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر مزید 15کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 63 کروڑ 98لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر16کروڑ37 لاکھ ڈالرز کمی سے 11 ارب43 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر71 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔

Top