نظریہ پاکستان کے خالق علامہ اقبال کی آج 21 اپریل کو79ویں برسی

dr iqbalکراچی، نظریہ پاکستان کے خالق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 79واں یوم وفات آج 21 اپریل بروزجمعہ ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجارہا ہے۔شاعر مشرق نے نظریہ پاکستان کی سوچ دے کر مسلمانوں کو ایک الگ ملک بنانے کا جذبہ پیدا کیا۔یہ علامہ اقبال کا ہی خواب تھا کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک بنایاجائے جہاں اور آزادی سے اپنے رب کی عبادت کرسکیں۔اس نظریہ پاکستان کی بنیا د سے ہی 1947میں ایک الگ ملک پاکستان کے نام سے وجود میں آیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کی فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ اور دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، ادرویشانہ انداز اور دنشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھا را جس کی نظیر نہیں ملتی۔ زبورعجم، ارمغان حجاز، شکوہ، جواب شکوہ، اور بال جبریل جیسے شاہکار مجموعہ کلام نے ادب کو ایک نیا دوام بخشا۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top