عیدالفطر،بزرگ شہریوں کے لیے بڑے پیکیج کااعلان

Circular railwayکراچی پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر بزرگ شہریوں کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر پینسٹھ سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو عید پہلے اور دوسرے دن تمام ٹرینوں میں سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اورای ٹکٹنگ کی سہولت بھی مفت میسر ہوگی۔ اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اورمردوں کو بغیرکرایہ ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے تمام مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کر چکا ہے

Top