ایم کیوایم کے فاروق ستارنے سیلفی کی قیمت بڑھادی

farooq sattar 2کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب سیلفی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،ایک سیلفی کی قیمت پہلے250 ووٹ تھی،اب ایک سیلفی پرڈھائی سوووٹ اور5درخت لگاناہوںگے۔نجی چینل کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے سٹی کورٹ میں میڈیاغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی مہم میں تیزی آ رہی ہے ،انتخابات سے کچھ دن قبل ماحول کچھ اورنظرآئے گا۔فاروق ستارنے کہا کہ ہماری طرح کم پیسوں پرکوئی الیکشن لڑکے دکھائے ،پاکستان میں اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم ہے،متحدہ کے رہنما نے کہا کہ پنجاب ،کے پی کے اور بلوچستان میں بینرز آویزان ہے کراچی میں الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پرسختی سے عمل ہورہا ہے،یہ بات انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے میچ فکس ہے،نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے

Top