رمضان کا چاند نظر آگیا، کل (جمعرات) پہلاروزہ ہوگا

chandکراچی ملک بھر رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا سرکاری اعلان کردیا گیا جس کے بعد مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا اور ملک بھر میں تراویح کے اجتماعات کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔رحمتوں، برکتوں کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی اہل اسلام نے مساجد کا رُخ کرلیا اور تروایح کے اجتماعات کیلئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔کل ملک بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند کل نظر آیا تھا۔ جس کے بعد عرب ممالک میں کل پہلی نماز تراویح اور آج پہلاروزہ رکھا گیا تھا۔

Top