لڑکی کاسلمان مجاہدبلوچ پر زیادتی کاالزام،ایک اورمقدمہ

salman-mujahid-balochکراچی میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ایک لڑکی نے سماجی کارکن صارم برنی سے رابطہ کیا اور انہیں ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد بلوچ نے اس کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے لہذا رکن قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی میں مدد کی جائے۔لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے اپنے آفس بلا یا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،اس کے بعد میری غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز لے کر بلیک میلنگ شروع کردی اور کافی عرصے تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔اس نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تو سلمان مجاہد نے ناراض ہو کر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ کرادیا۔ سماجی کارکن صارم برنی نے متاثرہ لڑکی کی مدد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ۔دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد میرے خلاف سارا گیم پلان کیا گیا ہے۔

Top