کراچی سعید الزماں صدیقی طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ دو ماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے۔گورنر سندھ کی عہدہ سنبھالنے کے بعد طبیعت بدستور خراب تھی اور وہ کئی بار اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ گورنر سندھ کو پندرہ دسمبر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور گورنر ہاؤس میں قائم عارضی آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ آج طبیعت بگڑنے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2016 کو سندھ کے 31ویں گورنر سندھ کا حلف اٹھایا تھا اور دو ماہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہے۔ گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کیا