متحدہ لندن کے رہنماڈاکٹرحسن ظفرضمانت پررہا

hassan-zafarکراچی ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو سنٹرل جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مقامی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر کے بعد کراچی پریس کلب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے نفرت انگیز تقریر میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن ظفر عارف سے پہلے ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما امجد اللہ خان کو بھی کچھ روز پہلے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد امجد اللہ خان نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Top