سورج سوانیزے پر آگیا، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

heat strokکراچی، کراچی میں سورج سوا نیزے پر آگیا، درجہ حرارت42ڈگری تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر مزید دو دن تک جاری رہے گی اور درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت بڑھی۔ انہوں نے کہا درجہ حرارت بڑھنے کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو رہا ہے، شدید گرمی کی لہر کل بھی برقرار رہے گی۔دوسری جانب شدید گرمی کے صحت پر مضر اثرات سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں نے شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے شدید دھوپ میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، گرم موسم میں مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں بازاروں اور ٹھیلوں پر مضر صحت مشروبات کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

Top