بذریعہ کورئیر کمپنی پارسل برطانیہ اسمگل کی کوشش ناکام

heroin drugکراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی جانے والی کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کیا گیا پارسل قبضے میں لیا گیا جس میں موجود شرٹس اورکچن میں استعمال ہونے والی لکڑی کی اشیاء میں ہیروئن انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 کروڑ 40 لاکھ کے لگ بھگ ہے، ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Top