این اے 243،عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

imran khan 4کراچی کے حلقے این اے 243 سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردئیے گئے ہیں، ان کےخلاف درخواست عبدالوہاب بلوچ نے دائر کی ہے۔نجی چینل کے مطابق عمران خان کے خلاف ریٹرننگ افسرکے پاس درخواست سیتاوائٹ سے متعلق دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سیٹی وائٹ کو اپنی بیٹی کوتسلیم نہیں کرتے،لہذا ان پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔عبدالوہاب بلوچ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا شخص جو اپنی بچی کو تسلیم نہ کریں اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔اس موقع پر عمران خان کے نمائندے عمران اسماعیل سے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ ،اس پر وکلا عمران خان نے کہا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی ہے، جرح کیلئے وقت دیاجائے۔عدالت نے کہا کہ یہ جوڈیشل کیس نہیں،ہم الیکشن کمیشن کے رول فالوکررہے ہیں، اس درخواست کا فیصلہ بھی 19جون کو ہی کیاجائیگا،بعد ازاں ریٹرننگ آفیسرنے عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل19جون تک موخرکردیا ہے۔

Top