انتظارقتل کیس،جے آئی ٹی بنانے کانوٹی فکیشن جاری

intizar 3کراچی ڈیفنس میں قتل ہونے والے انتظار کے والد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے کیس کی تفتیش کیلئے جے آئے ٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے انتظار قتل کیس کی نئی جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے مقتول کے والد اشتیاق نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سندھ سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج انتظار کے قتل کی نئی جے آئی ٹی بنا کر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا درد سمجھتے ہیں۔ سندھ پولیسں میرے خلاف ہے، پولیس سے میرا ٹاکرا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ کی یقین دہانے کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی چھ رکنی جے آئے ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جے آئے ٹی پندرہ روز کے اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائے گی۔اس سے قبل 04 فروری کو انتظار کے والد نے انصاف کے حصول کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کی جا رہی اور اس میں شامل پولیس اہلکاروں کو بچایا جا رہا ہے۔

Top