ملک کا استحکام اور ترقی نظریہ پاکستان میں ہے،سراج الحق

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiکراچی ، ملک کا استحکام اور ترقی نظریہ پاکستان میں ہے، ملک میں معاشی،سیاسی اورانتخابی دہشت گردی ہے۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا سٹی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نظریاتی انتہا پسندی کی وجہ سے بنگلادیش بنا اور آج بھی ہم اسی ڈگر پر چل رہے ہیں لوگوں نےاسلامی پاکستان کیلئے گھربار چھوڑ کرہجرت کی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک سے غدار ی کی، نظریاتی انتہا پسندی کی وجہ سے بنگلہ دیش بنا،سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،جماعت اسلامی کسی کرپٹ شخص کوپارٹی کاٹکٹ نہیں دے گی۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top