جنید جمشید کی شہادت کو ایک سال مکمل،حادثے کی تحقیقات تاحال نامکمل

junaidکراچی، جنید جمشید سمیت48افراد کی طیارہ حادثے میں شہادت کو ایک سال بیت گیا لیکن پی آئی اے کے اس اے ٹی آر طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال7دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کا اے ٹی آے جہاز موٹر وے پر حویلیاں کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اپنی اہلیہ اور دیگر46 مسافروں اور جہاز کے عملے سمیت شہید ہوگئے۔ حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جو تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top