چینی کمپنی ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کی پابند ہے، سندھ واٹر کمیشن

KACHRA1کراچی: سندھ واٹر کمیشن نے شہر میں کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو چینی کمپنی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے۔ سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کی کارروائی ہوئی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر پیش ہوئے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ بورڈ طٰحہ فاروقی نے بتایا کہ ضلع شرقی اور جنوبی میں چینی کمپنی 4 سو ملازمین کی تقرری کررہی ہے۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ ان کے پیسے کاٹیں، تماشہ بنایا ہوا ہے، یہ کمپنی ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کے پابند ہیں، سامنے آکر چینی زبان بولتے ہیں تاکہ ہم سمجھ نہ سکیں، ایسا نہیں چلے گا۔

Top