کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی ،شہریوں کی چھٹی بھی لوڈشیڈنگ کی نذر

lodshadingکراچی ، گرمی کا پارہ ذرا کم تو ہوا لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کم نہ کی، اب بھی مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایسے میں اورنگی ٹاؤن ،کورنگی ،بلدیہ ٹائون میں بجلی بندش سے خواتین اور بچےبے حال ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں بجلی کے آنے جانے کا کوئی وقت نہیں، جھلک دکھا کر ایسے غائب ہوتی ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ کا مرمتی کام جاری ہے۔بجلی بندش کی صورتحال معمول پر آنے میں مزید تین دن درکار ہوں گے۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top