ہلکی بارش سے کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا،شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم

k eletekکراچی، شہر میں ہونے والی ہلکی بارش کا بوجھ بھی کے الیکٹرک کا سسٹم برداشت نہ کرسکا ، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، لانڈھی، کورنگی ، ملیر، اورنگی ٹائون، لیاری، رنچھوڑلائن، کھارادر، میٹھادر، گلبرگ، بلدیہ ٹائون، شیرشاہ، شاہ فیصل کالونی، ماڈل ٹائون، سرجانی ٹائون،ڈیفنس، کلفٹن اور کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جا نب سے متعارف کرائی گئی ہیلپ لائن بھی ان کے سسٹم کی طرح بیٹھ گئی ہیلپ لائن سے کسی بھی قسم کا کوئی رسپانس نہیں مل رہا۔

Top