خالدمقبول سمیت کئی رہنماوں کی وارنٹ گرفتاری جاری

khalid-maqbolکراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔نجی چینل کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کےخلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤ گھیراؤ، ملکی سالمیت کےخلاف نعرے بازی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار، ریحان ہاشمی، عامر خان اور فاروق ستار عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پارٹی کے منحرف رہنما شاہد پاشا اور امجد اللہ خان بھی جج کے روبرو حاضر ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر دو مقدمات میں ایم کیو ایم بانی، ایم کیو ایم کنویئنر خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، حیدر عباس رضوی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 11 اگست تک پیش کیا جائے۔

Top