سی پیک: ایرانی وفد کا کراچی پورٹ ٹرسٹ کادورہ

13-4-2018 cکراچی عباس آخندی، ایرانی وفاقی وزیر برائے روڈ اور اربنائیزیشن کی سربراہی میں ایک اعلی سطح30 ممبران کے وفد نے سی پیک تناظر میں پاکستان میں موجودہ باہمی اشتراک کے منصوبوں سے آگہی کے لیے دورہ کیا۔وفد کا بذات خود چئیرمین کے پی ٹی رئیر ایڈ مرل اختر جمیل نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ کے پی ٹی صدر دفتر میں خیر مقدم کیا۔ وفد کے شرکاء نے Deepwater Container Port کے ساتھ ساتھ کے پی ٹی کے دیگر مستقبل کے منصوبوں جن میںMulti Purpose Bulk Terminal، کارگو ویلیج، ایل این جی ٹرمینل،Port Elevated Expressway وغیرہ، وغیرہ میں بھی میں دلچسپی لی۔ کے پی ٹی کے میں جاری 10 سالہ Karachi Port Improvement Programme کے تحت بندرگاہ پر ہونے والی ترقیاتی امورکے بارے میں بھی چئیرمین کراچی بندرگاہ نے تفصیلات بتائیں اور اسی ضمن میں شراکتی منصوبوں میں انویسٹمنٹ بابت دو طرفہ بات چیت کی گئی۔ وفد کی جانب سے ان کے سربراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات عباس اخندی نے دو طرفہ کے پی ٹی اور بندر عباس کے درمیان کنکشن لنکیج کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسی ضمن میں انہوں نے دونوں بردران ممالک کے درمیان ٹورزم متعارف کرانے اور فیری سروس شروع کرنے پر زور دیا جس سے کہ زائرین استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید چیرمین کے پی ٹی کو بتایا کہ ٹرانشپمنٹ کارگو ہینڈلنگ کے لئے انکے پاس خطیر 204,000 ہیکٹیر کی جگہ کے ساتھ ساتھ 600 کلو میٹر کا ریلوے نیٹورک بھی موجود ہے جس سے دونوں ممالک استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں وفدنے Deepwater Container Port کا دورہ کیا اور وہاں کے آپریشن روم کامعائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور چئیرمین کے پی ٹی کے مابین اسنادکاتبادلہ ہوا جس سے پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

Top