پنجاب کالونی کے 14 سالہ احسن ندیم کی موت معمہ بن گئی

ambulanceکراچی، پنجاب کالونی کے14سالہ احسن ندیم کی موت معمہ بن گئی، والد ہ کا کہنا تھا کہ احسن 7 اگست کو گھر سے چپس لینے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا، 8 اگست کواحسن کےزخمی ہونےکی اطلاع جناح اسپتال سےملی،3 روززیرعلاج رہنےکےبعد 10 اگست کواحسن دم توڑگیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ احسن کی موت روڈ حادثہ نہیں بلکہ سر پر بھاری چیز لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ احسن کی موت حادثہ ہےیاقتل؟پولیس مقدمہ درج کرنےکوتیارنہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Top