کراچی، دودھ کی قیمتوں میں فی لیٹر 4روپے اضافہ کردیا گیا

milk retailerکراچی، دودھ کی قیمتوں میں فی لیٹر 4روپے اضافہ کردیا گیاکراچی میں دودھ کی فی کلوقیمت میں چار روپے کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد فی کلو قیمت چوراسی روپے ہوگئی ہے، صدر ڈیری فارمرایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافوں کا اطلاق 10جنوری سے ہوگیا ہے، صدر ڈیری فارمرایسوسی ایشن شاکر عمر کے مطابق دودھ کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت بڑھ جانے کی پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عام دنوں میں سردیوں میں دودھ کی مانگ میں کمی ہوتی ہےتاہم پنجاب کی ڈیری پروڈکٹ کی فیکٹریز پر چھاپوں کے بعد کھلے دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جس کے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ڈیری فارمر ایسوسی ایشن والوں نے ۔اس سے قبل تین جنوری کو بھی دودھ فروشوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر ہی دودھ 9روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیاتھا.تاہم کمشنر کراچی اعجاز احمد خان دودھ کی قیمتیں بڑھانے کی اطلاعات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اورکہا تھا کہ دودھ سرکاری نرخ پر ہی فروخت ہوگا۔کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی تھی تاہم ڈیری فارمر ایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمتوں پر 4روپے اضافے کردیا ہے۔

Top