ملک کو اندرونی طورپر کمزور کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے،میر حاصل بزنجو

mir hasalکراچی، جے آئی ٹی کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی ہے اور جے آئی ٹی نے تمام معاملات بدنیتی سے چلائے ہیں، نواز شریف ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں۔ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو جے آئی کی ٹی رپورٹ کو چیلنج کرنا چاہئے تھا۔ملک کو اندرونی طورپر کمزور کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے، نواز شریف نے نیک نیتی سے عدالتوں کے فیصلے تسلیم کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب صادق اور امین کے نام پر حکومتوں کی تحلیل کا کھیل اب ختم ہوجانا چاہئے۔ ماضی میں بھی بے نظیر اور نواز شریف کی حکومتوں پر کرپشن کے الزامات لگا کر انہیں اقتدار سے الگ کیا گیا۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں کوئی ایک سیاستدان کا نام بتادیں جو صادق اور امین ہو۔چوہدری نثار کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں میر حاص بزنجو کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار کو1990ء سے جانتا ہوں وہ سخت مزاج ہیں ،ن لیگ کا کوئی بھی ممبر نواز شریف کو چھوڑ سکتا ہے لیکن چوہدری نثار نوازشریف کو نہیں چھوڑ سکتا۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top