نواز شریف بھٹو کی خاک تک بھی نہیں پہنچ سکتے، مولابخش چانڈیو

molabakhash1320x180کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ نے بیان دے کرسنگین غلطی کی ہے،آپ بھٹو کی باتیں کرتے ہیں آپ ان کی خاک تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پورے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے انہوں نے بیان دے کرسنگین غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کے بیان پر آپ کے بھائی بھی متفق نہیںہیں۔

Top