پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار کو ہوگا , ڈی جی موسمیات

chandکراچی ، رمضان المبارک کاچاند 27 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، اس لیے یکم رمضان 28 مئی بروز اتوار کو ہوگا ۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔خیبرپختونخواکے کچھ علاقوں میں بادل ہونگے لیکن 26 مئی کوموسم کافی حدتک صاف ہوگا۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ڈیٹا فراہم کریں گے،چاند کی عمرسمیت دیگرمعلومات مرکزی ،زونل کمیٹیوں کودی جاتی ہیں۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top