ملازمتوں میں شہری آبادی کو نظرانداز کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم

mqm-1کراچی ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں سندھ اسمبلی کااجلاس جاری۔ذرائع کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن میں300 بھرتیوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر ایم کیوا یم پاکستان کے کامران اختر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کی تیاری ختم کی جانی چاہیے،ملازمتوں میں شہری آبادی کو نظرانداز کیا جارہا ہے،تعصب کا سلسلہ 70 کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔ایم کیوا یم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں ڈی جی رینجرز نے بھی کہا کہ کوٹہ سسٹم ختم ہوناچاہیے۔ان کی تقریر جاری تھی کہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے یہ کہہ کر آپ تقریر بند کریں بہت ٹائم لے لیا، کامران اختر کامائیک بند کرادیاگیا۔اجلاس کے دوران وزیر صحت اور پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے بھی اظہار خیال کیا۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top