چیف جسٹس نے بولنے کاموقع دیا،شکرگزارہوں،وزیراعلیٰ

murad ali shah bکراچی وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ تسلیم کرتاہوں کہ صوبے میں مسائل ہیں،چیف جسٹس نے بولنے کابھرپورموقع دیاجس پران کاشکرگزارہوں،نجی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے جہانگیرپارک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے تحمل سے ہمیں سنا،انہوںنے کہاکہ تھرمیں آراوپلانٹس سے متعلق سپریم کورٹ کوبتادیا،ایک پٹیشنرکی بنائی ہوئی ڈاکیومینٹری دکھائی گئی،انہوںنے کہاکہ اس پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں جس نےملک کوآئین دیا،ان کایہ بھی کہناہے کہ گولڈن جوبلی کے جلسے میں پوری پاکستان سے آئے تھے،جلسے میں اتنے لوگ آئے تھے کہ ٹریفک جام تھا،میرے حلقے سے بھی لوگ پہنچے تھے،انہوںنے کہاکہ جلسے میں بہت سے لوگ پہنچ ہی نہیں سکےانہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹونے پالیسی لائن دی ہے،بلاول بھٹوزرداری نے اپنی ترجیحات بتادی ہیںانہوںنے کہاکہ سندھ کے لوگ ہماری جماعت کومسلسل منتخب کرتے آئے ہیں۔

Top