سعیدالزماں کی نمازجنازہ جمعہ کواداکی جائےگی

saeed-uz-zaman-cجسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ 13جنوری کو بعد از نماز جمعہ پولو گراونڈکراچی میں پڑ ھائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعید الزماں صدیقی کی میت ان کے گھر کے قریبی سرد خانے میں منتقل کردی گئی ہے،ان کی عمر 78برس تھی۔انہیں11نومبر 2016کو گورنر سندھ تعینات کیا گیالیکن عہدے کا حلف اٹھانے کے دو دن بعد ہی وہ شدید بیمار ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔طبیعت سنبھلنے پر15دسمبر کو انہیں گورنر ہاوس منتقل کر دیا گیاتھا لیکن آج دوپہر ان کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی تھی جس کے باعث انہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے۔

Top