پنجاب میں جو کام 3دن میں ہوتا ہے کراچی میں3ماہ میں ہوتا ہے، سینیٹر نہال ہاشمی

nihal hashmiکراچی، مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو معلوم تھا بارش ہونے والی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے ، جوکام پنجاب میں3دن میں ہوتاہے کراچی میں3ماہ میں ہوتاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور بلدیاتی اداروں کو اختیار نہیں دیا گیا،

سندھ حکومت کو معلوم تھا بارش ہونے والی ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے ، جوکام پنجاب میں3دن میں ہوتاہے کراچی میں3ماہ میں ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں میں تاجروں اور عام شہریوں کا نقصان ہوا ، وزیراعلیٰ سندھ کوغفلت کے مرتکب افسران کوسزادینی چاہیئے۔

Top