خواجہ اظہارالحسن کے الزامات بے بنیاد ہیں،کھوڑو

Nisar-Khoro1کراچی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا ہے اور کراچی کو نظر انداز کرنے کے متعلق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے الزاما ت بے بنیاد ہیں۔بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو سندھ اسمبلی کے منظور کردہ قوانین کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔الزامات عائد کرنے والے پہلے اپنے ماضی کے مشرف دور کے اُس کراچی پیکیج کا حساب دیں کہ انھوں نے ملیر ،لیاری سمیت کراچی کے دیہی علاقوں کو کیوں نظرانداز کیا اور وہاں پر کونسے کام کرائے اور کتنے پیسے خرچ کیے وہ ان اربوں روپے کے پیکیج کا حساب کتاب دیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں جنرل سیکریٹری وقار مہدی،عاجز دھامراہ اور راشد ربانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ویسٹ ضلع کے صدر جمشید ترین اور کراچی ڈویژن کے نائب صدر لیاقت اعوان کی جانب سے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے انھیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہا۔نثاراحمد کھوڑونے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ نے 12سال تک حکومت کے مزے لیے اس وقت انھوں نے کراچی شہر میں سالڈویسٹ اور کچرااٹھانے کا نظام کیوں نہیں بنایا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے چار مطالبات کے لیے جلد سیاسی لانگ مارچ کریگی جس کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائینگے اور لانگ مارچ کے لیئے مختلف آپشن موجود ہیں جس کے تحت ہر ضلع میں احتجاج کرنے سمیت بڑی ریلیاں بھی نکالی جاسکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت پوری پارٹی کے یہی چار مطالبات ہیں۔نثاراحمد کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 204پر انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی قیادت جب بھی لاڑکانہ کے ایم این اے کو حکم دیگی تو اس وقت وہ اپنی نشست سے استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کے حوالے کرینگے اور نشست خالی قرار دیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کریگی

Top