وزیراعظم کاکراچی کیلئے 25ارب کے پیکیج کااعلان

shahid khakan abbasi 1 کراچی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کراچی کیلئے 25ارب اورسندھ کے لئے پانچ ارب کے ترقیاتی پیکیج کااعلان کردیاہے،وزیراعظم کاکہناہے کہ سندھ کےترقیاتی منصوبوں سےمتعلق بات چیت ہوئی، 25ارب کےترقیاتی پیکیج پرگورنرسندھ کی زیر نگرانی جلد کام شروع ہوگا،سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے،شہرمیں ٹریفک نظام کوبہترکرنے کیلئے بات چیت ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت کراچی میںقیام امن کیلئے پرعزم ہے،کراچی میں امن وامان کی صورت حال پرسکیورٹی حکام سے مشاورت کی گئی ہے،تاجربرادری سےکراچی کے مسائل پربات چیت ہوئی،تاجربرادری نے امن وامان کے قیام پراطمینان کااظہارکیاہے،جمہوری نظام کے تسلسل کے حق میں عوامی ردعمل سب کے سامنے ہےانہوںنے یہ بھی کہاکہ ایم کیوایم نے بغیرکسی شرط ہماری حمایت کی ہے،ایم کیوایم پاکستان کے مسائل حل کیے جائیںگے،انہوںنے یہ بھی کہاکہ غوث علی شاہ کے ساتھ سیاسی نہیں، غوث علی شاہ میرے دوست اورجیل کے ساتھی ہیں،ذاتی حیثیت میں ملاقات کی،انہوں نے کہاکہ ائربلیوکے بورڈسے پہلے ہی استعفی دے چکاہوں،نوازشریف اپنے گھرجارہے ہیں،کسی ادارے کوٹارگٹ نہیں کیا۔ن لیگ سیاسی جماعت ہے،سیاسی طاقت کامظاہرہ کرنااس کاحق ہے،نوازشریف میری پارٹی کے لیڈرہیں،اوررہیںگے،میرے وزیراعظم نوازشریف ہی رہیںگے،وزیراعلیٰ سندھ کی شکایت کوقانون کے مطابق حل کریںگے،رینجرزکراچی میںاپناکرتی رہے گی،کراچی میں امن کے لئے سنجیدہ ہیں،کے فورکے لئے مزیدپیسوں کی ضرورت ہوئی تودیںگے،اگروفاقی حکومت یہ منصوبہ بناتی توکم پیسوں میں بنتا۔

Top